سب سے بڑا پیغام انقلاب قرآن کی صورت میں نازل ہوا،طاہر القادری

سب سے بڑا پیغام انقلاب قرآن کی صورت میں نازل ہوا،طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے 27 رمضان المبارک کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ عالم کا سب سے بڑا پیغام انقلاب قرآن پاک کی صورت میں نازل ہوا جس کا ہر حرف قیامت تک کیلئے ذریعہ نجات اور چشمہ ہدایت و رہنمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عظیم اسلامی سلطنت بھی آج کی مقدس رات کا تحفہ ہے آئیے سب ملکر آج کی برکتوں سے مالا مال رات اپنے اس عہد کو دہرائیں کہ پاکستان کو دہشتگردی، مذہبی و سیاسی انتہاپسندی سے پاک کر کے اسے حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ اور مدینہ کی فلاحی ریاست کے قالب میں ڈھالیں گے اور اسے دہشتگردوں، انتہا پسندوں ،اسلام اور اللہ کے دشمنوں سے پاک کر کے آئندہ نسلوں کیلئے علم اور امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ ایسا پاکستان جس میں ہر شہری کو بلارنگ و نسل معاشی، سماجی تحفظ حاصل ہو اور پوری دنیا اس ماڈل اسلامی ریاست پر رشک کرے۔
طاہر القادری

مزید :

صفحہ آخر -