فاروق ستار کو رینجرز نے حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا

فاروق ستار کو رینجرز نے حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار کو منگل کی شام رینجرز حکام نے حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد ہی رہا کردیا۔ منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کے الطاف حسین کے خلاف بیان پر ایم کیو ایم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کو رینجرز حکام نے روک کر تلاشی لی اور پوچھ گچھ کی، بعدازاں ڈاکٹر فاروق ستار کو جانے دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -