ٹوکن اور پراپرٹی ٹیکس میں کروڑوں روپے خورربرد چھان بین کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

ٹوکن اور پراپرٹی ٹیکس میں کروڑوں روپے خورربرد چھان بین کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ارشد محمود گھمن) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی پنجاب ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس کے ریکارڈ میں ردوبدل کر کے کروڑوں روپے خوردبرد کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن حرکت میں آگیا۔ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر لیا گیا۔کرپشن میں ملوث کئی اعلیٰ افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے کیلئے غور۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ہیڈکوارٹر ڈی جی انور رشید نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی کے ریکارڈ میں ردوبدل کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھرکے تمام اضلاع میں ضلعی افسران نے اپنے مفاد کی خاطر عملہ کے ساتھ ملی بھگت سے ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس کے ریکارڈ میں خوردبرد کر کے محکمہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے۔جس کے عوض حکومت کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔جب اس بابت موقف دریافت کرنے کیلئے حاجی حامد ستار ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ ڈی جی انور رشید کے احکامات کی روشنی میں کرپٹ مافیا کا گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔اور حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افسران کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث افراد کیلئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

خوردبرد

مزید :

صفحہ آخر -