لاری اڈوں پر ٹریفک کے خصوصی اسکواڈز تعینات کردئے گئے

لاری اڈوں پر ٹریفک کے خصوصی اسکواڈز تعینات کردئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(وقائع نگارخصوصی ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں شہر کی مختلف اہم اور مصروف مارکیٹوں،بازاروں اور شاپنگ مالز کے گردونوا ح میں ٹریفک کورواں دواں رکھنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،علاوہ ازیں لاری اڈوں پر بھی ٹریفک کے خصوصی اسکواڈز تعینات کردےئے گئے ہیں تاکہ ٹریفک پرابلم نہ ہو۔انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز سے میٹنگ کے دوران ٹریفک اہلکاروں کومحنت لگن اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی ۔سی ٹی او نے کہا کہ غلط پارکنگ کیخلاف کارروائی کیلئے لفٹر بھی تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رانگ پارکنگ کے خلاف انسدادی کارروائی میں تاجر برادری بھی سٹی ٹریفک پولیس کی معاونت کرے۔ رش کے اوقات میں ڈی ایس پی صاحبان ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے پٹرولنگ کرتے ہوئے ٹریفک انتظامات کی نگرانی کریں اور غلط پارکنگ کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کاروائی کریں۔سی ٹی او نے مال روڈ پر نقی مارکیٹ ،پینوراما،لبرٹی مارکیٹ،انارکلی اور دیگر اہم بازاروں اور مارکیٹوں کے دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ دکانوں کے سامنے لگنے والی ریڑھیوں اور دیگر تجاوزات کو فوری ختم کروائیں۔انہوں نے ڈی ایس پیز سے بھی کہاکہ وہ اہم مارکیٹوں کا مسلسل وزٹ رکھیں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -