تیز رفتار ویگن نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا

تیز رفتار ویگن نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)ساندہ کے علاقہ میں تیز رفتار ویگن نے موٹر سائیکل نوجوان کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز تیس سالہ نامعلوم نوجوان موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار ویگن نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،اس کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل نمبر سے نوجوان کی شناخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

مزید :

علاقائی -