برکی، چھت گرنے سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی

برکی، چھت گرنے سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) برکی کے نواحی گاؤں میں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ،تمام زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ مجاہد کے گھر کی چھت اچانک زور دار دھماکہ کے ساتھ گر گئی جس کے ملبے تلے مکان مالک مجاہد اسکی اہلیہ پروین ،بھائی سلامت اور و دیگر افراد زخمی ہوگئے امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملبے کو ہٹا کر تمام افراد کو نکال کر ہسپتال پہنچا دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -