کویتی تاجر وں سمیت 7افراد اور 7لڑکیاں رنگ رلیاں مناتے گرفتار

کویتی تاجر وں سمیت 7افراد اور 7لڑکیاں رنگ رلیاں مناتے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم سیل) ڈیوس روڈ کے علاقہ میں پولیس نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مارکر 2کویتی تاجر وں سمیت 7افراد اور 7لڑکیوں کو رنگ رلیاں مناتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے لاکھوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی ‘ شراب اور قوت بخش ادویات بھی برآمد کر کے ہوٹل منیجر سمیت سب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ ایس پی سول لائن ہارون جوئیہ کو خفیہ اطلا ع ملی کی ریس کورس کے علاقہ ڈیوس روڈ پر واقع ایک ہو ٹل کے کمرہ میں کالعد م تنظیم کے 2ارکان موجود ہیں۔ ایس ایچ او ریس کورس نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ہوٹل کا ساراسامان ریکارڈ قبضے میں لینے کے بعد تلاشی لی تو ہوٹل کے کمروں سے کویت سے آئے ہوئے 2لوہے کے تاجر فرید اور اکرم سمیت سفیان ،ارشد ،رفاقت سندس مہروں ،شمائلہ ،کرن ،رمبہ اور فاریہ نامناسب حرکات کرتے پائے گئے جنہیں پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لیا۔پولیس نے ہوٹل منیجر جنید کیخلاف بھی مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا۔

مزید :

علاقائی -