کام نہ کرنے والا ایس پی۔ڈی ایس پی یا ایس ایچ او نوکری نہیں کر سکے گا،ڈاکٹر حیدر اشرف

کام نہ کرنے والا ایس پی۔ڈی ایس پی یا ایس ایچ او نوکری نہیں کر سکے گا،ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ ایس پی حضرات اپنے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او حضرات سے مل بیٹھ کر جرائم کے خاتمہ کے لئے حکمت عملی بنائیں تاکہ شہر میں لاہوریوں کے جان ومال کے تحفظ میں اہم کردار ادا ہو سکے ۔پولیس شہرمیں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کے دہشت گردوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور ہم یہ جنگ تب تک نہیں جیت سکتے جب تک عوام کا تعاون ہمارے ساتھ نہ ہو۔شہر میں جرائم پر قابو پانے کے لئے ایس ایچ او حضرات کے ساتھ ساتھ ایڈمن اور بیٹ افسران بھی اپنا کردار ادا کریں ۔جو بھی ایس ایچ او ،ڈی ایس پی یا ایس پی کام نہیں کرے گا وہ اس شہر میں نوکری نہیں کر سکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں سول لائنزا ور کینٹ ڈویژن کی گزشتہ ماہ کی الگ الگ جائزہ میٹنگ کے دوران افسران سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ایس پی کینٹ امتیاز سرور،ایس پی سول لائنز ہارون جوئیہ ،دونوں ڈویژنز کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے جرائم پر قابو پانے اور اچھی کارکردگی پر ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ قیصر مشتاق ،ایس ایچ اوقلعہ گجر سنگھ رضوان لطیف ا ور ایس ایچ او گڑھی شاہو انوار سعیدکو حوصلہ افزائی کا مراسلہ جبکہ جرائم پر قابو نہ پانے پر ڈی ایس پی پرانی انارکلی اشرف چڈھر کی سرزنش ،ایس ایچ او لٹن روڈ آصف ذوالفقارکو اشتہاریوں کے خلاف میسر کارروائی کی ہدایت ، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او شالیما ر اصغر علی کو شو کازاور آخر ی وارننگ۔ اسی طرح کینٹ ڈویژن کی جائزہ میٹنگ کے دوران ڈی ایس پی ڈیفنس سرکل عاصم افتخارکی موٹر سائیکل چوری نہ روکنے پرسرزنش موٹر سائیکل چوری روکنے پر توجہ دیں ،ڈی ایس پی سرور روڈ سرکل احسن گوندل کو کرائم کنٹرول کرنے پر توجہ دینے کی ہدایت،ایس ایچ او باغبانپورہ نصراللہ کو ناقص کارکردگی پر شوکاز ،اشتہاری نہ پکڑنے ایس ایچ او ہربنس پورہ عبدالواحدکو شوکاز ،ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی منصورالحسن کو جرائم بڑھنے پرجواب طلبی کا لیٹر جاری ،جرائم پر قابو نہ پانے پر ڈی ایس پی باغبانپورہ سرکل میاں لیاقت علی کی کی سرزنش ،ایس ایچ او مناواں ناصر چٹھہ کو رابری اور موٹر سائیکل چوری بڑھنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا۔

مزید :

علاقائی -