مناواں،بیوی سے لڑ کر 28 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں

مناواں،بیوی سے لڑ کر 28 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں
 مناواں،بیوی سے لڑ کر 28 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)مناواں کے علاقہ میں بیوی سے لڑائی ہونے پر 28سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں ،ہسپتال میں حالت نازک بتائی جاتی ہے۔خودکشی کی کوشش کرنے والے محمد علی کی بیوی روبینہ اور والد طلحہ نے بتایا کہ محمد علی کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن ان کی کوئی اولاد نہیں ہے جس کی وجہ سے محمد علی پریشان رہتا تھا ۔گزشتہ روز ان کی آپس میں اسی معاملے پر لڑائی ہوئی جس پر سحری سے پہلے رات گئے محمد علی نے زہریلی گولیاں کھا لیں ،حالت خراب ہونے پر اس کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -