سمن آباد ، نوسر بازنے چیکنگ کے بہانے صحافی کے بھانجے کو لوٹ لیا

سمن آباد ، نوسر بازنے چیکنگ کے بہانے صحافی کے بھانجے کو لوٹ لیا
 سمن آباد ، نوسر بازنے چیکنگ کے بہانے صحافی کے بھانجے کو لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)سمن آباد کے علاقہ پولیس وردی میں ملبوس نوسر باز نے گاڑی کے کاغذات چیک کر نے کے بہانے صحافی کے بھانجے سے نقدی،موبائل اور گھڑی ہتھیالی۔تفصیلا ت کے مطابق مقامی صحافی تنویر ملک کا بھانجا عثمان رشید 13جولائی کو رات 9بچے کے قریب گاڑی نمبر leb2946پرکسی کام کے سلسلے میں ایل او ایس گندا نالہ روڈ سے ملتان روڈ کی طرف جا رہاتھا کہ راستے میں پولیس وردی میں ملبوس شخص نے اس کی گاڑی روک کر کا غذات چیک کرنے کے بہانے اسے سمن آباد مو ڑ پر لے آیا اور گا ڑی کی تلاش کے دوران جب اسے کا غذات نہ ملے تو اس نے عثمان سے اس کا بٹوہ جس میں 25ہزار نقدی تھی 17ہزار مالیت کی گھڑی اور 40ہزار مالیت کا موبائل لے لیا اور کہا کہ میں ناکہ پر کھڑا ہوں تم کا غذات لے کر آؤاور اپنی چیزیں واپس لے جا ؤ اس کے بعد جب عثما ن کا غذات لے کر ناکے پر پہنچا تو وہ ڈیوٹی پر موجود نہ تھا ۔متاثرہ نو جوان نے تھانے میں ملزم کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی تاہم پو لیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -