آرمی چیف سے ارجنٹائن کے سفیر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ارجنٹائن کے سفیر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ارجنٹائن کے سفیر ڈین رڈ اولفوو جے مارٹن نے ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا‘ ارجنٹائن کے سفیر نے سانحہ نلتر کی تحقیقات میں جاری پیش رفت کو سراہا۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ارجنٹائن کے سفیر ڈین رڈ اولفوو جے مارٹن نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ارجنٹائن کے سفیر نے سانحہ نلتر کی تحقیقات میں جاری پیش رفت کو سراہا

مزید :

صفحہ اول -