کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت منظور

کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے قرار دیا کہ جرم کی کوشش اور جرم کرنے میں فرق ہوتا ہے جبکہ عمومی قوانین میں ایسی صورت میں سزا آدھی ہوتی ہے ،ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع کی تو ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ کسٹمز کے قانون میں کہیں بھی کرنسی سمگلنگ کی کوشش کے جرم کی تعریف نہیں ہے، ملزمہ کے خلاف تفتیش مکمل ہو چکی ، ضمانت پر رہا کیا جا نا چاہیے، وفاقی حکومت کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل ظفر عباس گیلانی اور محکمہ کسٹمز کے خصوصی پراسکیوٹر امین فیروز خان نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسٹمز قانون کے تحت راولپنڈی ایئرپورٹ ممنوعہ حدود میں آتا ہے ، قانون کے مطابق 10ہزار ڈالر سے زائد رقم کسٹمز کے نامزد کردہ ممنوعہ حدود میں نہیں لے جائی جا سکتی، ملزمہ نے دبئی سفر کرنے کیلئے راول لاونج سے ایمرٹس ایئرلائن کی رسید بھی بنوائی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملزمہ نے کرنسی سمگلنگ ہی کرنی تھی، فاضل بنچ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد ایان علی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا، فاضل بنچ نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں محکمہ کسٹمز ملزمہ کے خلاف کرنسی سمگلنگ کا کیس ثابت نہیں کر سکاہے،بعد ازاں ایان علی کی رہائی کے سلسلے میں عدالتی احکامات راولپنڈی کی ماتحت عدالت کو بھجوانے کے لئے خصوصی تعمیل کنندہ مقرر کرنے کی درخواست ہائیکورٹ کے متعلقہ حکام نے منظور کرلی،ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ تمام قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد توقع ہے کہ ایان علی آج15جولائی کو رہا ہو جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -