حساس اداروں کی کاروائی ،،دہشت گردی میں ملوث سندھ کے 19مدارس سیل ،ریکارڈ ضبط

حساس اداروں کی کاروائی ،،دہشت گردی میں ملوث سندھ کے 19مدارس سیل ،ریکارڈ ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)سکیورٹی اداروں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کر کے دہشتگردی میں ملوث سندھ کے 19مدارس کو ہنگامی طور پر سیل کر دیا ہے اوران مدارس سے ملنے والا ریکارڈ ضبط کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ایپکس کمیٹی سے منظوری ملنے کے بعد اندرون سندھ کارروائی کر کے دہشتگردی میں ملوث 19 مدارس کو ہنگامی طور پر سیل کر دیا ہے اوران مدارس سے ملنے والا ریکارڈ ضبط کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیل کئے گئے ان مدارس کی دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹس پہلے سے موجود تھیں اور دہشتگردی میں ملوث48 مدارس کی تفصیلات اتوار کو ہونیوالے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی رکھی گئیں، اور رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ایپکس کمیٹی نے فوری طور پر ان مدارس کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کئے۔ذرائع کے مطابق ملنے والے ریکارڈ میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ مدارس سالانہ اربوں روپے کی مالی امداد لے رہے تھے جو بعد میں دہشتگردی میں استعمال ہوتی تھی۔سکیورٹی اداروں نے مدارس کو ملنے والی مالی امداد کے ذرائع کو سراغ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کر دیں جبکہ کریک ڈاون کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ اور نیکٹا کو بھجوا دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -