بھارت اندرونی خلفشار کا شکار، مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد

بھارت اندرونی خلفشار کا شکار، مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد
بھارت اندرونی خلفشار کا شکار، مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کیخلاف بڑھکیں مارنے والا بھارت خود اندرونی خلفشار کا شکار ہے اورتازہ واقعے میں ماﺅنواز باغیوں نے ریاست چھتیس گڑھ میں چار پولیس اہلکاروں کو اغواءکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چاروں اہلکار ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بجا پور سے کتروکی طرف پیر کو رواں دواں تھے کہ سکنہ پلی گاﺅں کے قریب شناخت کے بعد چاروں اہلکاروں کو اغواءکرلیاگیاتھا جن کی لاشیں بدھ کی صبح چاروں اہلکاروں کی لاشیں کتروپولیس سٹیشن کی حدود میں واقع گدما گاﺅں کے قریب سڑک سے مل گئی ہیں ۔
بجاپور کے ایس پی کے ایل دھروا نے بتایاکہ تیز دھار آلے سے چاروں اہلکاروں کوقتل کیاگیا، اہلکاروں کی شناخت جے دیویادیو، منگل سودھی ، راجوتیلا،رامامجی کے نام سے ہوئی ہیں ، وہ کترو اور بیدرے پولیس سٹیشن میں تعینات تھے ۔ اغواءہوتے وقت دواہلکار موٹرسائیکل اور دوبس پر سفر کررہے تھے جب اُنہیں شناخت کرکے اغواءکرلیاگیا۔