بھارتی سیاست میں کھلبلی مچانے والی عام آدمی پارٹی دیوالیہ ہوگئی

بھارتی سیاست میں کھلبلی مچانے والی عام آدمی پارٹی دیوالیہ ہوگئی
بھارتی سیاست میں کھلبلی مچانے والی عام آدمی پارٹی دیوالیہ ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی سیاست میں کھلبلی مچانے والی عام آدمی پارٹی دیوالیہ ہوگئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی میں حکومت قائم کرنے کے باوجود عام آدمی پارٹی مالی طور پر دیوالیہ ہوگئی۔ پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے میڈیا کو بتایا کہ جب سے ریاست میں پارٹی برسراقتدار آئی ہے اس وقت سے فنڈز دینے کے رجحان میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے فنڈز کی فراہمی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پارٹی چلانے کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے کیونکہ سارے معاملات ورکرز کی طرف سے جمع فنڈز کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں۔