خود کو پشاور ہائیکورٹ کاجج ظاہر کر کے بلیک میل کرنےوالا ملزم گرفتار

خود کو پشاور ہائیکورٹ کاجج ظاہر کر کے بلیک میل کرنےوالا ملزم گرفتار
خود کو پشاور ہائیکورٹ کاجج ظاہر کر کے بلیک میل کرنےوالا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خود کو پشاور ہائیکورٹ کاجج ظاہر کر کے مختلف محکموں کے سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والا ملزم پکڑا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کمال آفریدی اعلی حکام کو فون کر خود کو پشاور ہائیکورٹ کا جج ظاہر کر کے بلیک کرتا تھا سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر لیاہے ۔سی ٹی ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم کمال آفریدی تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کو بھی مطلوب ہے ، اسے 3ماہ کی کوشش کے بعد گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزم ایک سال سے مختلف محکموں کے اعلی افسران کو فون کرتا اور خود کو پشاور ہائیکورٹ کا جج بتا کر بلیک کرتا تھا ۔مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کمال آفریدی نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا ہے اور وہ خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے ۔