ضمانت منظور ہونے کے باوجودماڈل ایان علی کی رہائی کامعاملہ کھٹائی میں پڑگیا

ضمانت منظور ہونے کے باوجودماڈل ایان علی کی رہائی کامعاملہ کھٹائی میں پڑگیا
ضمانت منظور ہونے کے باوجودماڈل ایان علی کی رہائی کامعاملہ کھٹائی میں پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود کرنسی سمگلنگ کیس میں ایئرپورٹ سے پکڑی گئی ماڈل ایان علی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیااور ماڈل کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات بھی جیل میں ہی گزارنا پڑے گی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ کے فاضل جج صاحبان نے تاحال ضمانت منظور ہونے کے حکم نامے پر دستخط نہیں کیے اور اگر دستخط ہوبھی جائیں تو کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب چھٹی پر ہیں جبکہ ان کے متبادل موجود بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان بھی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے عدالت سے اٹھ کر چلے گئے ہیں ، کہاجارہاہے کہ اگر لاہورہائیکورٹ سے احکامات متعلقہ عدالت کو مل بھی جاتے ہیں تو ضمانتی مچلکے وصول کرنے اور ماڈل کی رہائی کے احکامات کے لیے متعلقہ جج صاحبان عدالت میں موجود نہیں جس کے باعث ایان علی کو ایک اور رات جیل میں ہی بتانا ہوگی ۔

مزید :

راولپنڈی -