ایم کیو ایم کی عمران خان کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع ‘غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

ایم کیو ایم کی عمران خان کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع ‘غداری کا مقدمہ ...
 ایم کیو ایم کی عمران خان کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع ‘غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی اور آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

قرار داد محمد حسین‘خالد احمد اور عامر معین پیرزادہ کی جانب سے سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاک فوج کیلئے غلط لفظ استعمال کئے ہیں ،اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے دھر نے کے دوران پی ٹی وی پر حملہ کیا جو ریاست کیخلاف بغاوت کے مترادف ہے لہٰذا پی ٹی آئی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کے امریکی خاتون سے ناجائز تعلقات تھے جس سے ان کی ایک ناجائز بچی ہے اور چیئرمین تحریک انصاف نے امریکی عدالت سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پر پورے نہیں اترتے ،انہیں نااہل قرار دیا جائے اور پاک فوج کیخلاف غلط الفاظ استعمال کرنے پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔انہوں نے کہا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاک فوج کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا تھا ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔

مزید :

کراچی -