صدیق الفاروق کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے منظور، 9ماہ کی تنخواہ یکمشت جاری

صدیق الفاروق کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے منظور، 9ماہ کی تنخواہ یکمشت جاری
صدیق الفاروق کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے منظور، 9ماہ کی تنخواہ یکمشت جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کو عید سے پہلے عیدی مل گئی اور وزیراعظم نے پانچ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کی منظوری دیدی جس کے بعد صدیق الفاروق کو 9ماہ کی اکٹھی تنخواہ یعنی 45لاکھ روپے جاری کردیئے گئے ہیں ۔
ذرائع نے بتایاکہ صدیق الفاروق نے چھ لاکھ نوے ہزار روپے تنخواہ کی درخواست کی تھی لیکن وزیراعظم نے پانچ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ مقررکی ۔
صدیق الفاروق نے دواکتوبر2014ءکو بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا کنٹرول سنبھالا تھا اور ماہانہ تنخواہ کا اس وقت تعین نہ ہوا جس کے بعد رواں سال 12 مارچ کو بورڈ ممبروں کے ایک اجلاس میں منطوری کیلئے پیش کردہ ایجنڈے میں تنخواہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی اور تجویز بھی دی گئی ۔
اجلاس میں تمام ممبروں نے اس تنخواہ کی منظوری پر اعتراض اٹھایا جس کے بعد معاملہ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کو بھجوادیا گیا مگر اس کے باوجود معاملہ حل نہ ہوسکا۔ بالآخر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تنخواہ کے تعین کیلئے سمری وزیراعطم ہاﺅس بھجوائی گئی اور وزیراعظم کی ہدایت پر صدیق الفاروق کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے ماہانہ مقرر کردی گئی جس پر عمل درآمد بھی ہوگیا۔

مزید :

اسلام آباد -