خاتون پروفیسر پرموٹر چوری کامقدمہ ‘کرپشن کا نعرہ مذاق بن گیا ، کیا پنجاب کرپشن سے پاک ہے :جسٹس جواد

خاتون پروفیسر پرموٹر چوری کامقدمہ ‘کرپشن کا نعرہ مذاق بن گیا ، کیا پنجاب ...
خاتون پروفیسر پرموٹر چوری کامقدمہ ‘کرپشن کا نعرہ مذاق بن گیا ، کیا پنجاب کرپشن سے پاک ہے :جسٹس جواد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں چیخ چیخ کر کرپشن کا واویلا ہو رہا ہے ،عالم یہ ہے کہ انسداد کرپشن کے ادارے نے خاتون ٹیچر کیخلاف چوری کا مقدمہ بنا دیا ۔ سپریم کورٹ میں اٹک کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کیخلاف پانی کی موٹر چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔اس موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ اور پنجاب لاءآفیسر کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے دوران ِ سماعت ریمارکس دیئے کہ کرپشن کا نعرہ مذاق بن گیا ہے ، کیا پنجاب میں کرپشن ختم ہو گئی ہے ،جسٹس جواد ایس خواجہ نے پنجاب لاءآفیسر سے سوال کیا کہ خاتون ٹیچر کیخلاف چوری کے مقدمے میں کیا دفعات لگا ئی گئیں۔ پنجاب لا ءآفیسر نے کہا یہ نہیں معلوم ،قانون پڑھ کر بتا سکتا ہوں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ان کی ڈگریاں بھی چیک کریں کہیں ایگزیکٹ سے تو نہیں لی گئیں۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے پنجاب لاءآفیسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چیخ چیخ کر کرپشن کا واویلا ہو رہا ہے ،عالم یہ ہے کہ انسداد کرپشن کے ادارے نے خاتون ٹیچر کیخلاف چوری کا مقدمہ بنا دیا ،کیا پنجاب میں کرپشن ختم ہو گئی ہے ، جس پر لاءآفیسر نے جواب دیا کہ یہ بیان نہیں دے سکتا ۔جسٹس دوست محمدنے ریمارکس دیئے کہ کیا واٹر پمپ کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ۔

مزید :

اسلام آباد -