ورکنگ باﺅنڈری پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،گولہ باری،چناب رینجرزکی بھرپورجوابی کارروائی

ورکنگ باﺅنڈری پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،گولہ باری،چناب رینجرزکی ...
ورکنگ باﺅنڈری پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،گولہ باری،چناب رینجرزکی بھرپورجوابی کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ڈی این اے ) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سکیورٹی فورسز نے ورکنگ باﺅنڈری میں پھوک لیان سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس پر پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔بھارتی سکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ میں ورکنگ باﺅنڈری کے پھوک لیان سیکٹر پر واقع سرحدی دیہات کو نشانہ بنایا ، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ دیر تک جاری رہا جس کے بعد پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کے دوران سرحدی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال ہوا تھا تاہم اس کے باوجود بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی جاری ہے۔

مزید :

سیالکوٹ -