نواز شریف اور شہبا زشریف پر مشرف دور میں کچھ کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے :نیب پنجاب کااعتراف

نواز شریف اور شہبا زشریف پر مشرف دور میں کچھ کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ...
نواز شریف اور شہبا زشریف پر مشرف دور میں کچھ کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے :نیب پنجاب کااعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رائے ونڈ روڈ کیس میں نیب پنجاب نے شریف برادران کو کلین چٹ دے دی ۔ نجی ٹی وی چینل سماءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب پنجاب برہان علی نے اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف اور شہبا زشریف پر مشرف دور میں کچھ کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ۔رائے ونڈ روڈ کیس میں نواز شریف اور شہباز شریف کی بدنیتی نظر نہیں آتی ۔ڈی جی نیب پنجاب نے مزید کہا کہ چودھری برادران اور اسحاق ڈار کے خلاف ناجائز اثاثوں کے کیسزہیں،ناجائز اثاثوں کے کیسز25سال پرانے ہونے کی وجہ سے گواہ تلاش کرنا مشکل ہیں۔پرانے کیسز میں کچھ سیاسی بنیادوں پر بھی بنائے گئے ۔