بھارتی جاسوس طیارے کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر دفتر خارجہ کا بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرنے کافیصلہ

بھارتی جاسوس طیارے کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر دفتر خارجہ کا بھارتی ...
بھارتی جاسوس طیارے کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر دفتر خارجہ کا بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی علاقے میں آنیوالا بھارتی جاسوس طیارہ پاک آرمی نے مارگرایا جس کے بعد دفتر خارجہ نے جاسوس طیارے کی پاکستانی علاقے میں آمد  پر بھارتی ہائی کمشنر کو بلاکر احتجاج کا فیصلہ کیاہے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ بلاکر ڈرون طیارے کی پاکستانی حدود میں گھسنے پر باز پرس کی جائے گی اور احتجاج ریکارڈ کرایاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہائی کمشنر سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھی بات چیت ہوگی ۔
ماہرین کاکہناہے کہ ڈرون طیارہ پاکستانی علاقے میں مارگرایاگیاجس کی وجہ سے پاکستان کا کیس خاصامضبوط ہے اور روایتی جوابات سے بھارتی ہائی کمشنر کیلئے مطمئن کرناممکن نہیں ہوگا۔

پاک آرمی کی طرف سے بھارتی ڈرون طیارہ مارے جانے کی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔ 

مزید :

اسلام آباد -