دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 288رنز کا ہدف دیدیا

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 288رنز کا ہدف دیدیا
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 288رنز کا ہدف دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پالی کیلے (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 288 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔
تفصیلات کے مطابق پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی اوپنرز نے انتہائی محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ ابتدائی اوورز میں سری لنکن باﺅلرز بلے بازوں پر دباﺅ ڈالنے میں کامیاب رہے جس کے بعد اظہر علی اور احمد شہزاد نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 59 رنز جوڑے۔ احمد شہزاد 30 رنز بنا کر پاتھیرانا کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ کپتان اظہر علی 79 رنز بنا کر دلشان کی گیند پر سریوردانا کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔
پہلے ون ڈے میچ کے ہیرو محمد حفیظ اس میچ میں ناکام ہو گئے اور صرف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم بھی مجموعی سکور میں صرف 12 رنز کا اضافہ کر کے چلتے بنے جبکہ عرصہ دراز بعد قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے شعیب ملک نے پہلے ون ڈے کی طرح اس میچ میں بھی نصف سنچری مکمل کی اور 51 رنز بنا کر میتھیوز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ سرفراز احمد 7 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے جبکہ محمد رضوان نے 52 رنز بنائے اور پرادیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے پاتھیرانا نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ میتھیوز، ملنگا، سری وردانا اور دلشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -