دوسرا ون ڈے: سری لنکن بلے باز ”بے قابو“ ہو گئے، پاکستانی باﺅلرز پریشان

دوسرا ون ڈے: سری لنکن بلے باز ”بے قابو“ ہو گئے، پاکستانی باﺅلرز پریشان
دوسرا ون ڈے: سری لنکن بلے باز ”بے قابو“ ہو گئے، پاکستانی باﺅلرز پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پالی کیلے (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن بلے بازوں نے پاکستانی باﺅلرز کو ”دھو“ ڈالا ہے اور 20اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لئے ہیں۔ تلکراتنے دلشان 40 رنز اور میتھیوز 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بلے بازوں نے باﺅلرز کی خوب پٹائی کی اور ابتدائی 7 اوورز میں 83 رنز بنا کر پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ سری لنکن اوپنر کوشل پریرا کسی بھی باﺅلر کو خاطر میں نہ لائے اور صرف 17 گیندوں پر11 چوکوں کی مدد سے ون ڈے انٹرنیشنل میں دوسری تیز ترین نصف سنچری مکمل کی ۔ کریز کی دوسری جانب موجود بلے بازی تلکراتنے دلشان ہیں جو پریرا کو کھل کر کھیلنے کا بھرپور موقع فراہم کرتے رہے تاہم وہ سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 68 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔

پاکستان بمقابلہ سری لنکا، دوسر ون ڈے کی مکمل تفصیلات کیلئے کلک کریں
سری لنکن اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کے ذریعے میچ میں جیت کے امکانات روشن کر لئے ہیں اور پاکستان کیلئے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ پاکستانی باﺅلرز ابھی تک صرف 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ سری لنکا کے دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھرنگا ہیں جو 28 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

مزید :

کھیل -