دوسرا ون ڈے: راحت علی چھا گئے، بالآخر سری لنکن بلے بازوں کو ”قابو“ کر لیا

دوسرا ون ڈے: راحت علی چھا گئے، بالآخر سری لنکن بلے بازوں کو ”قابو“ کر لیا
دوسرا ون ڈے: راحت علی چھا گئے، بالآخر سری لنکن بلے بازوں کو ”قابو“ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پالی کیلے (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں بالآخر پاکستانی باﺅلرز کو کامیابی مل گئی ہے اور راحت علی کی شاندار باﺅلنگ کے باعث سری لنکا کے 5 بلے باز 159 کے مجموعی طور پر پویلین لوٹ چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن بلے بازوں کی جانب سے ابتدائی اوورز میںپاکستانی باﺅلرز کو ”دھلائی“ کے بعد راحت علی نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے سری لنکن بلے بازوں کو ”قابو“ کر لیا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکن بلے بازوں نے باﺅلرز کی خوب پٹائی کی اور ابتدائی 7 اوورز میں 83 رنز بنا کر پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ سری لنکن اوپنر کوشل پریرا کسی بھی باﺅلر کو خاطر میں نہ لائے اور صرف 17 گیندوں پر11 چوکوں کی مدد سے ون ڈے انٹرنیشنل میں دوسری تیز ترین نصف سنچری مکمل کی ۔

پاکستان بمقابلہ سری لنکا، دوسر ون ڈے کی مکمل تفصیلات کیلئے کلک کریں
کوشل پریرا کے آﺅٹ ہونے کے بعد تلکراتنے دلشان اور تھرنگا نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور سکور کو انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھا رہے تھے کہ راحت علی نے ایک شاندار گیند پر پریرا کو پویلین کی راہ دکھائی اور اس سے اگلے ہی اوور میں تلکراتنے دلشان کو بھی بولڈ کر دیا۔ ایک ہی اوور کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر سکور لینے کی کوشش میں سری لنکن کپتان میتھیوز بھی پویلین لوٹ گئے ہیں جس کے باعث تیزی سے بنتے سکور میں بھی کمی آ گئی۔ سری لنکن بلے باز تھری مانے راحت علی کی گیند پر شاٹ لگانے کی کوشش میں انور علی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ سری لنکا کے پانچ کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد پاکستان کی میچ میں جیت کی امیدیں بھی ایک بار پھر روشن ہو گئی ہیں۔

مزید :

کھیل -