جعلی ڈگری ، عمران خان ریحام خان کے دفاع میں سامنے آ گئے

جعلی ڈگری ، عمران خان ریحام خان کے دفاع میں سامنے آ گئے
جعلی ڈگری ، عمران خان ریحام خان کے دفاع میں سامنے آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کی جعلی ڈگری کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ سوچ رہے ہیں ریحام خان کی ڈگری کی خبر کیسے بنا دی گئی ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ریحام خان کی ڈگری جعلی ہوتی تو انہیں بی بی سی سے نکال دیا جاتا یا اس بات پر ایشو اس وقت بنتا جب وہ کسی جعلی ڈگری کی بناءپر نوکری لیتیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریحام خان نے بے کی ڈگری اس یونیورسٹی سے لی تھی اور اس کے بعد انہوں نے صحافت میں ڈپلومہ کیا ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ ریحام خان نے واضح بیان دے کر تمام معاملہ کلیئر کر دیا تھا ۔

مزید :

اسلام آباد -