پاکستانی اوپنرز نے حیران کن ریکارڈ قائم کردیا

پاکستانی اوپنرز نے حیران کن ریکارڈ قائم کردیا
پاکستانی اوپنرز نے حیران کن ریکارڈ قائم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پالی کیلے (مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو پاکستانی اوپنرز ہر بار ”دھوکا“ ہی دیتے ہیں تاہم رواں سال ان کی کارکردگی میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور ریکارڈز پر نظر ڈالی جائے تو یہ بہتری حیران کن بھی معلوم ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کو اوپنرز کی پرفارمنس کا مسئلہ کئی سالوں سے درپیش تھا جو اب حل ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ رواں سال کے آغاز سے اب تک پاکستانی اوپنرز نے 54.1 کی ایوریج سے سکور بنا کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے روایت قائم کی ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کے مطابق اس سال پاکستانی اوپنرز کے علاوہ کسی بھی ٹیم کے اوپننگ بلے باز اس ایوریج کے ساتھ سکور بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ ویب سائٹ کے دوران پاکستانی اوپنرز نے 2015ءمیں اب تک 4 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔

مزید :

کھیل -