ایان علی ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہ ہو سکیں ، سول جج نے روبکار جاری کرنے سے انکار کر دیا

ایان علی ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہ ہو سکیں ، سول جج نے روبکار جاری ...
ایان علی ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہ ہو سکیں ، سول جج نے روبکار جاری کرنے سے انکار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل گرل گرل ایان علی کو آج بھی رہائی نہ مل سکی ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے ماڈل گرل ایان علی کی ضمانت منظور ہو گئی تھی جس کے بعد انہوں نے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروا دیے ۔ ضمانتی مچلکوں کے بعد ان کے روبکار جاری ہونے تھے کہ سول جج محمد نعیم نے روبکار جاری کرنے سے انکار کر دیا ۔ سول جج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایان علی کو آج رہا نہیں کیا جا سکتا کیونکہ قانون کسی کو بھی غیر ضروری رعایت نہیں دے سکتا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل ایان علی کو ممکنہ طور پر کل رہا کیا جا سکتا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی -