شعیب ملک سری لنکا کے خلاف سنچری بنانے کا خواب پورا نہ کر سکے

شعیب ملک سری لنکا کے خلاف سنچری بنانے کا خواب پورا نہ کر سکے
شعیب ملک سری لنکا کے خلاف سنچری بنانے کا خواب پورا نہ کر سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پالی کیلے (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے پالی کیلے میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں نصف سنچری تو بنا لی ہے لیکن وہ ایک ایسا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہے ہیں جس کیلئے وہ عرصہ دراز سے کوششوں میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 51 گیندیں کھیل کر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔ شعیب ملک کی یہ سری لنکا کے خلاف ساتویں نصف سنچری ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ابھی تک 221 میچ کھیل کر سری لنکا کے خلاف ایک بھی سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں بھی نصف سنچری بنا کر آﺅٹ ہونے والے شعیب ملک دوسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف سنچری داغنے کا خواب لے کر میدان میں آئے تاہم نصف سنچری مکمل ہونے کے فوراً بعد ہی واپس پویلین لوٹ گئے۔

مزید :

کھیل -