وہ کام ہوگیا جو 2ہزار سال میں نہ ہوا تھا، ہر انسان کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آگئی

وہ کام ہوگیا جو 2ہزار سال میں نہ ہوا تھا، ہر انسان کیلئے انتہائی پریشان کن خبر ...
وہ کام ہوگیا جو 2ہزار سال میں نہ ہوا تھا، ہر انسان کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آگئی

  



لندن(نیوزڈیسک)دنیا کا درجہ حرارت گذشتہ دوہزار سالوں میں بڑھا ہے اور ایک تازہ تحقیق میں دنیا کے 692مختلف جگہوں سے اکٹھے کئے گئے درجہ حرارت سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کا اوسط درجہ حرارت انیسویں صدی تک ایک جیسا رہا لیکن بیسویں صدی کے آغاز کے ساتھ ہی درجہ حرارت تیزی کے ساتھ بڑھا۔سائنسدان اسے ایک ’ہاکی سٹیک‘سے تشبیہہ دے رہے ہیں،تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یکساں درجہ حرارت کے بعد بیسویں صدی میں یہ ایک دم بلند ہوا ہے۔

سورج میں 75ہزار میل چوڑا سوراخ ہوگیا، اس کے زمین پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ سب سے پریشان کن خبر آگئی

تحقیق کار پروفیسر جولین ایمیلی نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں ایک حقیقت ہیں اور جو لوگ اسے خیالی سمجھتے ہیںانہیں فوری طور پر اس خیال سے نکلناچاہیے کیونکہ آنے والے وقت میں حالات کافی گھمبیر ہوسکتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی میں گہرا تعلق ہے اور اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم اسے انتہائی سنجیدگی سے لیں۔اس کی وجہ سے انسانی تہذیب پر ان مٹ نقوش مرتب ہوتے ہیں اور انسانوں کی زندگیاں خطرے میں چلی جاتی ہیں۔”موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب آتے ہیں اور خشک سالی بھی اسی کی وجہ سے ہوتی ہے لہذا اس بات پر سخت توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ ماحولیات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...