موصل سے داعش کی تیار کردہ درجنوں بلٹ پروف گاڑیاں برآمد، یہ کیسے اور کس چیز سے تیار کی گئی ہیں؟ جان کر یقین کرنا مشکل ہوجائے

موصل سے داعش کی تیار کردہ درجنوں بلٹ پروف گاڑیاں برآمد، یہ کیسے اور کس چیز سے ...
موصل سے داعش کی تیار کردہ درجنوں بلٹ پروف گاڑیاں برآمد، یہ کیسے اور کس چیز سے تیار کی گئی ہیں؟ جان کر یقین کرنا مشکل ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے شہر موصل میں شدت پسند تنظیم داعش کو شکست دینے کے بعد فوج نے حمام القلیل کے علاقے سے داعش کی بنائی گئی درجنوں بلٹ پروف گاڑیاں برآمد کر لی ہیں جو ایسے حیران کن طریقے سے بنائی گئی ہیں کہ عراقی فورسز بھی دیکھ کر ششدر رہ گئیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برآمد ہونے والی یہ گاڑیاں عام ایس یو وی کاریں، لینڈ کروزر ، ہیلکس، ہنڈائی و دیگر ہی ہیں لیکن داعش کے شدت پسندوں نے ان کی باڈی کی بیرونی تہہ اتار کر اس کی جگہ لوہے کی موٹی چادریں لگائی ہوئی ہیں جن پر گولی اثر نہیں کر سکتی۔یہ چادریں گاڑی کے ٹائروں تک لگائی گئی ہے اور ونڈ سکرین کی جگہ بلٹ پروف شیشہ استعمال کیا گیا ہے۔

’3 بڑے ملکوں نے ملکر طاقت کے زور پر اس ملک کے ایٹمی ہتھیار چھیننے کا فیصلہ کرلیا‘ ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا گھبرا کر رہ گئی
ان دیسی ساختہ بلٹ پروف گاڑیوں کی شکل روبوٹ وارز میں دکھائی گئی اشیاءکے مشابہہ معلوم ہوتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بیرونی سطح کو بلٹ پروف بنانے کے ساتھ شدت پسندوں نے ان گاڑیوں کے اندر بھی تبدیلیاں کی ہیں۔ ان میں سے اکثر کے اندر صرف ڈرائیور کے بیٹھنے کی جگہ ہے جبکہ باقی گاڑی خالی کرکے وہاں بارودی مواد بھرنے کی جگہ بنائی گئی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گاڑیاں خودکش حملوں میں استعمال کرنے کے لیے بنائی گئی تھیں تاکہ بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے یہ ہدف کے انتہائی قریب تک پہنچ سکیں۔ یہ تمام گاڑیاں مشرقی ممالک کی کمپنیوں، بالخصوص جاپان کی تیار کردہ ہیں۔ مغربی ممالک کے حکام نے یہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ مشرقی ممالک سے یہ گاڑیاں عراق تک کیسے پہنچیں۔ دوسری طرف عراقی پولیس نے ان گاڑیوں کو نمائش میں رکھ دیا ہے جہاں لوگ انہیں دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں۔