پاکستان میں200 ارب روپے آنے والے ہیں، کہاں سے آئیں گے؟ جان کر ہر پاکستانی خوش ہوجائے گا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سی پیک کے بعد اب پاکستانیوں کو ایک اور بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے۔ چار غیرملکی کارساز کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے پلانٹ لگانے کے لیے درخواستیں دے رکھی تھیں جو منظور کر لی گئی ہیں اور اب وہ پاکستان کی کارسازی کی صنعت میں 2ارب ڈالر(تقریباً 2کھرب روپے) کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہیں۔معاملے سے باخبر ایک سرکاری عہدیدار نے انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کو بتایا ہے کہ ”جون میں ان کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی اسمبلنگ کرنے اور مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کی اجازت دی گئی تھی۔ ایک پلانٹ پر لگ بھگ 50کروڑ ڈالر(تقریباً 50ارب روپے) لاگت آتی ہے چنانچہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کمپنیوں کو اجازت ملنے سے پاکستان میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔“
’پاکستان دنیا کا وہ ملک ہے جہاں۔۔۔‘ سعودی شہری نے اخبار میں ایسا مضمون لکھ ڈالا کہ پڑھ کر ہر پاکستانی کا فخر سے سینہ چوڑا ہوجائے گا، ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کی زبانیں بند ہوجائیں گی
عہدیدار نے مزید بتایا کہ ”کل 9کمپنیوں نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دی تھیں جن میں سے 4کو اجازت دی گئی۔ان کمپنیوں میں یونائیٹڈ موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ، کیا لکی(Kia-Lucky) موٹرز پاکستان لمیٹڈ، نشاط گروپ جو کہ ہنڈائی موٹرزکے اشتراک سے کام کر رہا ہے، اور ریگل آٹوموبائل انڈسٹریز لمیٹڈ کراچی شامل ہیں۔مزید دو کمپنیاں بھی اپنی دستاویزات مکمل کر چکی ہیں اور امکان ہے کہ آئندہ ہفتے میں انہیں بھی اجازت مل جائے گی۔“