پاکستانی خواتین کو کاروبار کے گر سکھانے کے لئے فیس بک میدان میں آگئی، وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا

پاکستانی خواتین کو کاروبار کے گر سکھانے کے لئے فیس بک میدان میں آگئی، وفد جلد ...
پاکستانی خواتین کو کاروبار کے گر سکھانے کے لئے فیس بک میدان میں آگئی، وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیس بک جہاں باہمی رابطے کا ایک ذریعہ ہے وہیں دوسری جانب کاروباری افراد اسے آن لائن مارکیٹنگ کا ذریعہ بھی بنار ہے ہیں۔ دنیا بھر میں ہزاروں افراد فیس بک کو اپنے کاروبار کا ذریعہ بناتے ہوئے کمائی کر رہے ہیں ، آن لائن مارکیٹنگ دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے مگر پاکستان میں آن لائن مارکیٹنگ کے بارے میں لوگ لاعلم ہیں اس لئے وہ اس فائدہ نہیں اٹھا رہے ، پاکستان میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین بھی آن لائن مارکیٹنگ کے میدان میں فیس بک کے ذریعے قسمت آزمانہ چاہتے ہیں۔ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی اور نہیں بلکہ خود فیس بک نے پاکستانی خواتین کی تربیت کا بیڑا اٹھا لیا ہے اور فیس بک مارکیٹنگ کے ماہرین پر مشتمل اپنا ایک وفد پاکستان بھیجنے کا پروگرام بنا لیا ہے۔

چوہدری نثار ذاتی مصروفیات کی بنا پر پارلیمانی اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے، اسے غلط رنگ نہ دیا جائے: ترجمان وزرات داخلہ

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے گجومتہ کی تہمینہ چوہدری نے مصالحوں کی ایک فیکٹری چلا رہی ہیں ان کی فیکٹری میں تیار کئے جانے والا سبز مرچ کا پورڈر پورے برصغیر میں کہیں بھی تیار نہیں ہوتا مگر وہ آن لائن مارکیٹنگ سے نا آشنا ہیں جس کی وجہ سے وہ عالمی منڈی تک رسائی حاصل نہیں کر سکتیں ،اسی دوران ویمن ڈیجیٹل لیگ کے نام سے ادارہ چلانے والی ماریہ عمر سے ان کا رابطہ ہوا، جنہوں نے تہمینہ چوہدری اور ان جیسی سینکڑوں خواتین کو تربیت دینے کے لئے فیس بک سے رابطہ کیا، ان کے رابطہ کرنے پر فیس بک انتظامیہ پاکستانی خواتین کو تربیت دینے کے لئے اپنا وفد بھیجنے پر راضی ہوگئی ہے اور فیس بک کے آن لائن مارکیٹنگ کے ماہرین بہت جلد خواتین کو تربیت دینے کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...