کاشتکار حالیہ بارشوں کے نقصانات سے بچنے کیلئے قبل از وقت انتظام کریں،محکمہ زراعت

کاشتکار حالیہ بارشوں کے نقصانات سے بچنے کیلئے قبل از وقت انتظام کریں،محکمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب نے کپا س کے کاشتکاروں کو حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان سے بچنے کے لئے قبل از وقت انتظام کرنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کہاکہ کپاس کے کاشتکار بارش کے زائد پانی کو کھیت میں ہرگزجمع نہ ہونے دیں۔ اس کے علاوہ بارش کے زائد پانی کو ساتھ موجود خالی کھیت میں منتقل کردیں اور ڈرل کے ذریعے کاشتہ کپاس میں رجر کی مدد سے کھیلیاں بنادیں۔ ترجمان نے بتایا کہ بارش کا پانی اگر 48گھنٹے کپاس کے کھیت میں رہے تو پودے مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔
اس لئے کپاس کے کاشتکار اپنے کھیت کے اردگرد گہرے کھڈے کھود دیں تاکہ بوقت ضرورت زائد پانی کی آسانی سے منتقلی ہو سکے۔ اگر پانی کی نکاسی خودبخود نہ ہوسکے تو پمپ کی مدد سے کپاس کے کھیتوں سے نکاسی کا انتظام کریں۔ مزید رہنمائی کے لئے کاشتکار اپنے علاقے کے محکمہ زراعت کے دفاتر سے رابطہ کریں۔

مزید :

کامرس -