پاکستان سٹاک ماکیٹ ،کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 554پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان سٹاک ماکیٹ ،کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 554پوائنٹس بڑھ گیا

  



کراچی ( آن لائن ) پاناما لیکس پر جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد پاکستان کے سرمایہ کار طبقے کیلئے اچھی خبر آگئی ، 3روز بعد سٹاک ایکسچینج میں اضافہ کا رجحان دیکھا گیا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بلآخر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 553.89 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ انڈیکس میں 553.89 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس 44337.44 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹاک ایکسچینج میں اضافے سے سرمایہ خوش دکھائی دے رہے ہیں۔یاد رہے 10جولائی کے روز جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں انڈیکس کی قدر میں 2100سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔

مزید : کامرس