بہتر معاشی پالیسوں کی وجہ سے پاکستانی معیشت کا مستحکم رہنا خوش آئند ہے : پیاف

بہتر معاشی پالیسوں کی وجہ سے پاکستانی معیشت کا مستحکم رہنا خوش آئند ہے : پیاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آلاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)نے کہا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیز پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دے رہی ہیں ۔موڈیز انٹرنیشنل سروسز نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے باعث انفراسٹرکچر مسائل کے حل کی امید پر پاکستان کی بی تھری (B3)ریٹنگ برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے مگر معیشت کی گروتھ اور تسلسل کے لئے ملک میں سیاسی استحکام ازحد ضروری ہے۔ ملکی معیشت سیاسی عدم استحکام کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین شاہزیب اکرم کے ہمراہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ملکی معیشت اپنے قدمون پر کھرا ہونیکی کوشیش کرتی ہے سیاسی عدم استحکام معاشی ترقی کی رفتار کو کئی گنا پیچھے لے جا تا ہے۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرے گا اور اقتصادی اور معاشی ترقی ترقی میں دیگرہم عصر ممالک کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔ سی پیک کے اقتصادی فوائد بتدریج حاصل ہونے اور ماضی کی پالیسی اصلاحات کے مسلسل اقتصادی پوٹیشنل کو سپورٹ ملنے سے آئندہ چند برسوں میں جی ڈی پی گروتھ6فیصد تک بڑھ جائے گی۔

مزید :

کامرس -