ہانگ کانگ کے سی فوڈ امپورٹرز کے وفدکی ڈی جی ٹی ڈی اے پی سے ملاقات

ہانگ کانگ کے سی فوڈ امپورٹرز کے وفدکی ڈی جی ٹی ڈی اے پی سے ملاقات

  



کراچی(آن لائن)ہانگ کانگ کے سی فوڈ امپورٹرز کے

3رکنی وفد نے گزشتہ روز ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیااورڈائریکٹرجنرل ٹی ڈی اے پی سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔دورے کا مقصد پاکستان سے ٹونا مچھلی کی خریداری کے آرڈر دینا تھا۔ اس موقع پر ڈی جی ٹی ڈی اے پی نے وفدکوپاکستان سے سی فوڈ کی برآمدات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔وفد نے بتایا کہ ہانگ کانگ اس وقت دنیا بھر سے 1ہزار کنٹینرز پر مشتمل سی فوڈ درآمد کررہا ہے۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت چیئرمین پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ وفد کی ملاقات کا بھی اہتمام کیا گیا جو اطمینان بخش ثابت ہوئی۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ کے وفد کے دورہ پاکستان میں ٹونا فش کے 50 کنٹینرز کی ایکسپورٹ کے آرڈرز متوقع ہیں جبکہ ہانگ ہانگ سی فوڈ کا بڑا امپورٹر ہے جو سالانہ 3.3ارب ڈالر کا سی فوڈ درآمد کرتا ہے۔

مزید : کامرس


loading...