مضبوط معیشت کے بغیر قومی خود مختاری کا خواب پورا نہیں ہو سکتا:اشرف بھٹی

مضبوط معیشت کے بغیر قومی خود مختاری کا خواب پورا نہیں ہو سکتا:اشرف بھٹی

  



لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت کے بغیر قومی خود مختاری کا خواب پورا نہیں ہو سکتا جس کیلئے ایک جامع میثاق ترتیب دینے کی ضرورت ہے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی سے تکمیل کیلئے پوری قوم کو اس کے گرد حفاظتی حصار قائم کرنا ہوگا ،تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن مختلف اداروں کی طرف سے ان کیلئے مسائل پیدا کئے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ہم معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو ں گے تب تک ہم اپنی مرضی کے مطابق پالیسیاں نہیں بنا سکتے

،ملک کو آگے لے جانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے سے ایک جامع پالیسی مرتب کرنی چاہیے جس میں یہ طے کیا جائے کہ جس طرح کے مرضی حالات ہوں معیشت ا ور ملک و قوم کی ترقی کے ضامن منصوبے بلا تعطل آگے بڑھیں گے اور ان میں کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

مزید : کامرس