اقتصادی راہداری منصوبے بلا شبہ ایک گیم چینجر ہے:راجہ عامر اقبال

اقتصادی راہداری منصوبے بلا شبہ ایک گیم چینجر ہے:راجہ عامر اقبال

  



راولپنڈی (کامرس ڈیسک )راولپنڈی چیمبر کے صدر راجہ عامر اقبال کی قیادت میں وفد نے سرمایاکاری بورڈ کا دورہ کیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بننے والے صنعتی زونز پر بریفنگ میں حصہ لیا وفد میں ہری پور چیمبر سے شیخ ادریس، اٹک چیمبر سے ارشد جمیل، چکوال چیمبر سے قاضی اکبر، میرپور چیمبر سے مصطفی خان شامل تھے سرمایا کاری بورڈ سے ایڈیشنل سیکرٹری اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر مز فارینہ مظہر نے سی پیک صنعتی زونز پر وفد کو تفصیل سے بریفنگ دی اس موقع پر راجہ عامر اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے بلا شبہ ایک گیم چینجر ہے یہ ہماری معشیت کی سمت متعین کرے گا سی پیک کے اصل ثمرات عام عوام تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ سی پیک کے چوتھے مرحلے کے تحت بننے والے خصوصی اقتصادی زونز میں علاقے کی ڈیمانڈ اور وہاں موجود انفراسٹرکچر کی سہولیات کے پیش نظر صنعت لگائی جا سکے ورکنگ گروپ کی تشکیل اوراس کو قابل عمل بنانے کے لیے چیمبر آف کامرس کو زمہ داری سونپی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوار میں فارما سیؤٹیکل، پولٹری، ماربل ، قیمتی پتھر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار جیسی صنعت کا رجحان زیادہ ہے یہاں پر تربیتی ادارے بھی موجود ہیں اس لیے ہنر مند افرادی قوت کی ڈیمانڈ بھی فوری پوری کی جا سکے گی خط پوٹھوار خاص طور پر راولپنڈی شہر اپنی جغرافیائی محل وقوع کی بنیاد پر ایک اہمیت رکھتا ہے یہ تین صوبوں پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے سنگم پر واقع ہے یہ پرانی سلک روٹ کے وقت سے تجارتی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے خصوصی اقتصادی زونز میں راولپنڈی کو شامل کر کے ترقی کے ثمرات جلد سمیٹے جا سکتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نئے صنعتی زونز کے قیام کے وقت اس با ت کا خیال رکھا جائے کہ پہلے سے موجود فیکٹریوں اور کارخانوں کو نقصان نہ ہو بلکہ فائدہ پہنچے اور برابری کی سطح پر مراعاتی پیکیج مقامی صنعت کو بھی دیا جائے صدر راجہ عامر اقبال نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ توانائی کے منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ پیداواری لاگت میں کمی آئی

مزید : کامرس