لاہورچیمبرکاایمبیسیڈر ڈنر کامیابی سے ہمکنار ہوا: ترجمان

لاہورچیمبرکاایمبیسیڈر ڈنر کامیابی سے ہمکنار ہوا: ترجمان

  



لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کا ایمبیسڈر انتہائی شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے جس میں صدرمملکت سید ممنون حسین اورچالیس سے زائد ممالک کے سفیروں و سفارتی عملے نے شرکت کی اور پاکستان کے ڈپلومیٹک، تجارتی و معاشی تعلقات مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدرِمملکت سید ممنون حسین نے لاہور چیمبرکو خصوصی الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات مضبوط کرنے میں لاہور چیمبر لیڈنگ کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کئی مرتبہ لاہور چیمبرکی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ لاہور چیمبر اپنے کردار کو مزید وسعت دیکر ملک کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبرحقیقی معنوں میں حکومت اور تاجروں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ معاشی بحالی و ترقی کے لیے لاہور چیمبر حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبرایماندار اور محب وطن تاجروں کے لیے پلیٹ فارم کا کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفیروں کے اعزاز میں عشائیے کا مقصد لاہور چیمبر کے ممبران کے غیرملکی سفارتی عملے کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنا ہیں تاکہ انہیں کاروباری حوالے سے دیگر ممالک کے تاجروں سے روابط میں آسانی پیش آئے۔

مزید : کامرس