غیر ملکی سکواش کھلاڑیوں کی پاکستانی شمالی علاقہ جات کی سیر

غیر ملکی سکواش کھلاڑیوں کی پاکستانی شمالی علاقہ جات کی سیر

  



اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سکواش فیڈریشن نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پانچ سکواش کھلاڑیوں کو شمالی علاقہ جات کی سیر کرائی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف سہیل امان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کے ساتھ سکواش سیریز کھیلنے کے لئے آئے ہوئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو سیر وتفریح کے لئے شمالی علاقہ جات کے مختلف تفریح مقامات کی سیر کرائی گئی ‘ ہانگ کانگ ‘ مصر ‘ فرانس ‘ امریکا اور برطانیہ سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستانی کھلاڑی اور سکواش فیڈریشن کے حکام بھی ہمراہ تھا۔پاکستان کے ساتھ دو روزہ سیریز کھیلنے کے بعد پانچوں غیر ملکی کھلاڑی (آج) ہفتہ کو اپنے اپنے ملک روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز میں پاکستان نے 3۔2سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی