ویمنز ورلڈ کپ قومی ٹیم لنکا ڈھانے کیلئے پر عزم ، سری لنکا بھی جیت کی دعویدار

ویمنز ورلڈ کپ قومی ٹیم لنکا ڈھانے کیلئے پر عزم ، سری لنکا بھی جیت کی دعویدار

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں کل مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔قومی ٹیم آج (ہفتہ کو)اپنا ساتواں اور آخری ون ڈے میچ سری لنکا کیخلاف کھیلے گی۔ قومی وویمنز کا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے گراس روڈلیسٹر میں کھیلاجائیگا۔ قومی ٹیم نے میگا ایونٹ میں اب تک کوئی میچ بھی نہیں جیتا۔انگلینڈ میں جاری میگا ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنی آب و تاب سے جاری ہے۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آج (ہفتہ کو)مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔اس سلسلے میں پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، اسی دن کا تیسرا میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا میچ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ قومی وویمنز کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے گراس روڈلیسٹر میں کھیلا جائیگا۔ ان چار میچوں کے بعد میگا ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ شروع ہوجائیگا ۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی میگا ایونٹ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور اسے مسلسل چھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ، انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم اپنا ساتواں اور آخری ون ڈے میچ آج(ہفتہ کو) سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 18 جولائی کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 20 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ عالمی کپ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 23 جولائی کو کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی