قومی خواتین ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کیلئے کل تاجکستان روانہ ہوگی

قومی خواتین ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کیلئے کل تاجکستان روانہ ہوگی

  



اسلام آباد (آئی این پی) قومی خواتین ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کیلئے (کل) اتوار کو تاجکستان روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق فیڈ کپ 18 سے 22 جولائی تک تاجکستان میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں تین کھلاڑی اور ایک آفیشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

کھلاڑیوں میں سارہ محبوب خان ‘ معین آفتاب اور اوشنہ سہیل شامل ہیں جبکہ آفیشل میں انعام الحق بطور نان پلیئنگ کیپٹن ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور انہیں انعام الحق تربیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور ان سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...