کولمبو ٹیسٹ،پہلے روز زمبابوے کے 8 وکٹوں پر 344 رنز

کولمبو ٹیسٹ،پہلے روز زمبابوے کے 8 وکٹوں پر 344 رنز
 کولمبو ٹیسٹ،پہلے روز زمبابوے کے 8 وکٹوں پر 344 رنز

  



کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے نے کولمبو ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنا لئے ہیں۔ کریگ ایروین نے انتہائی شاندار اور عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 151 رنز بنائے اور تاحال کریز پر موجود ہیں اور دوسرے روز نامکمل پہلی اننگز کا آغاز کریں گے۔پریماداسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے روز کے اختتام تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے کریگ ایروین 151 رنز اور ڈونلڈ تریپانو 24 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جو دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کریں گے۔ دیگر بلے بازوں میں ہیملٹن مساکادزا نے 19، ریگس چکابوانے 12، تریسائی مساکاندا نے 6، سین ولیمز نے 22، سکندر رضا نے 36، پیٹر مور نے 19، میلکم والر نے 36 اور گریم کریمر نے 13 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے رنگانا ہیراتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 30 اوورز میں 106 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اسیلا گونارتنے نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لاہیرو کمارا اور دلرووان پریرا نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...