نامور کھلاڑیوں کی کیریبین ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن

نامور کھلاڑیوں کی کیریبین ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن
 نامور کھلاڑیوں کی کیریبین ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن

  



کنگسٹن(یو این پی)آئندہ ماہ مختلف فارمیٹس کی ویسٹ انڈین ٹیموں میں بیشتر نامور کھلاڑیوں کی واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور حال ہی میں ویسٹ انڈین ٹیم میں کم بیک کرنے والے صف اول کے بیٹسمین کرس گیل کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان روابط بہتر ہو رہے ہیں اور اس کے مثبت اثرات جلد ہی دیکھنے میں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان تنازع میں کمی آ رہی ہے اور ان کی کیریبین ٹیم میں واپسی کا شائقین کرکٹ نے زبردست خیرمقدم کیا ہے اور امید ہے کہ وقت کے ساتھ معاملات میں بہتری آتی رہے گی اور وہ اپنی ٹیم کی جانب سے مزید میچز کھیل سکیں گے کیونکہ وہ دو ہزار انیس کا عالمی کپ ٹورنامنٹ کھینا چاہتے ہیں۔ کرس گیل کا کہنا تھا کہ ملکی کرکٹ کے کرتا دھرتا افراد اور کھلاڑیوں کے درمیان معاملات میں بہتری آ رہی ہے اور ڈوین براوو کے ساتھ ہونے والا تنازع بھی حل کیا جا رہا ہے اور اولین کوشش یہی ہے کہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کیلئے زیادہ سے زیادہ صف اول کے کھلاڑی دستیاب ہوں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈین سلیکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ میں پچاس اوورز کے فارمیٹ میں شریک کھلاڑیوں کو ہی منتخب کرتے ہیں لیکن اس سلسلے میں چیئرمین آف سلیکٹرز کارٹنی براؤن سے مذاکرات جاری ہیں اور کرس گیل پر امید ہیں کہ قوانین میں تبدیلی کے بعد کائیرون پولارڈ،سنیل نارائن اور دیگر کھلاڑیوں کی دستیابی ممکن ہو جائے گی اور انگلینڈ کے آئندہ دورے میں ویسٹ انڈیز کا اسٹارز سے بھرپور اسکواڈ دیکھنے کا موقع ملے گا جس کیلئے وہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلان کے منتظر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی