بنگلہ دیشی ہاکی کپتان رسول محمود جمی پر عائد پابندی ختم

بنگلہ دیشی ہاکی کپتان رسول محمود جمی پر عائد پابندی ختم
 بنگلہ دیشی ہاکی کپتان رسول محمود جمی پر عائد پابندی ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (یو این پی) بنگلہ دیشی ہاکی کپتان رسول محمود جمی پر عائد پابندی ختم کردی گئی جس کے بعد وہ مینز ایشیا کپ کے تربیتی کیمپ میں حصہ لے سکیں گے۔بی ایچ ایف ورکنگ کمیٹی نے انہیں قوانین کی خلاف ورزی پر تین سال کیلئے نیشنل ٹیم سے معطل کیاتھا۔ چیف سلیکٹر قمرالاسلام نے کہا کہ رسول محمود جمی سمیت تین کھلاڑیوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں ابتدائی سکواڈ میں شامل کیا۔