قومی ہاکی امپائر کا ریکارڈ، 100 میچوں میں امپائرنگ

قومی ہاکی امپائر کا ریکارڈ، 100 میچوں میں امپائرنگ
 قومی ہاکی امپائر کا ریکارڈ، 100 میچوں میں امپائرنگ

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے ہاکی امپائر حیدر رسول نے 100 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کر لیا۔ حیدر رسول میچز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی امپائر ہیں۔ پاکستانی ہاکی امپائر حیدر رسول 100 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی امپائر بن گئے۔ حیدر رسول نیامپائرنگ سنچری جوہانسبرگ میں ہاکی ورلڈ لیگ میں مکمل کی ، حیدر رسول کو جرمنی اور ساؤتھ افریقہ کے میچ میں انٹر نیشل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے گولڈن وسل بھی دی گئی۔حیدر رسول ایشین گیمز چیمپئینز ٹرافی ایشیا کپ جونئیر ورلڈ اور کامن ویلتھ سمیت کئی ایونٹس میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی