ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ،قومی ٹیم کل نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ،قومی ٹیم کل نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے (کل)اتوارکو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر سلطان کے مطابق ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ رواں سال 19 سی28 جولائی تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں عباس زیب،ذیشان زیب، منصور زمان اور عبدالمالک پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاریوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور انہیں تین کوچ فضل شاہ، فہیم گل اور ا?صف تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور وہ ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔