پاکستان اور مصر کے درمیان سکواش سیریز آج سے شروع ہو گی

پاکستان اور مصر کے درمیان سکواش سیریز آج سے شروع ہو گی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سکواش فیڈریشن اور سرینا ہوٹلز کے اشتراک سے پاکستان اورمصر کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز آج (ہفتہ )سے مصحف علی سکواش کمپلیکس سلام آباد میں شروع ہوگی۔دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان آج تین جبکہ کل2 میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان اور مصری کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز کے پہلے روز تین میچ جبکہ 16جولائی بروز اتوار کو2 میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ مصر کے ورلڈ نمبر22 زاہد محمد اور پاکستان کے وقار محبوب کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں ورلڈ نمبر 28 عمر مسعود اور پاکستان کے احسن آیاز مد مقابل ہوں گے جبکہ تیسرا میچ مصر کے ماذن ہشام اور فرخان محبوب کے درمیان کھیلا جائے گا۔اسی طرح پاکستان اور مصر کے درمیان سیریز کے دوسرے روز پہلا میچ ابولغراور پاکستان کے اسرار احمد کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ آخری میچ میں کریم عبداگواد اور پاکستان کے فرخان محبوب مد مقابل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس کے کامیاب انعقاد کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا اچھا تاثر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیکیورٹی نمائندہ بھی اس موقع پر موجود ہوگا وہ یہاں پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اس کے بعد امید ہے کہ پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے بھی جلد بحال ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور مصرکھلاڑیوں کے درمیان سیریز 16جولائی بروز اتوارکو اختتام پذیرہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...